جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا اور چرائی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی، ملزمہ نے تین رکنی گینگ کے ساتھ مل کر وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پورپی اسٹاپ سے کراچی کی پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار18 سالہ بینش عرف کٹوباکسرہے، بینش عرف کٹو لڑکے کا روپ دھار کر موٹر سائیکل لفٹنگ کرتی تھی ، ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ 2 ساتھی فرار ہے۔

گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کئے ، پولیس نے کہا کہ ملزمہ کا تعلق عرف دادا اور چھوٹو پر مشتمل 3 رکنی گینگ سے ہے، یہ ملزمان کراچی سے گاڑیاں چوری اور چھین کر بلوچستان لے جاتے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزمہ لیاری کےعلاقےمیں باقاعدہ باکسنگ بھی سیکھتی ہے، ملزمان صرف 2020 کی موٹرسائیکلیں لفٹ کرتے ہیں، ساتھی ملزم چھوٹوکی عمر14 سال اور واسط کی عمر 20 سے زائد ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ لڑکوں کے کپڑے اور کیپ پہن کر واردات کرتی تھی، گرفتارملزمہ کو صدر ویمن تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں