اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہمالیائی بھورے ریچھ کی دل چسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ہمالیہ کے بھورے ریچھ کو قراقرم نیشنل پارک میں شامل کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا قراقرم نیشنل پارک میں برفانی چیتے، مارکو پولو بھیڑ بھی ہیں، یہ بھورے ریچھ، برفانی چیتے، او ر مارکو پولو بھیڑ معدومیت سے دوچار انواع ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے اعلان کردہ قراقرم نیشنل پارک میں موجود ایک ہمالیائی بھورے ریچھ کی اٹھکیلیاں! اس نیشنل پارک میں نایاب جانوروں کی جن دیگر انواع کا تحفظ کیا جائے گا ان میں برفانی چیتا اور پرشکوہ مارکو پولو بھیڑ شامل ہیں۔
pic.twitter.com/2jxHaNL6mF— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2021
انھوں نے ٹویٹ میں ایک دل چسپ ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں ہمالیائی بھورا ریچھ اٹھکیلیاں کھیلتا دکھائی دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے بھی اس پر یوں سرخی جمائی ’حال ہی میں پاکستان کے اعلان کردہ قراقرم نیشنل پارک میں موجود ایک ہمالیائی بھورے ریچھ کی اٹھکیلیاں!‘
وزیر اعظم عمران خان نے مزید لکھا ’اس نیشنل پارک میں نایاب جانوروں کی جن دیگر انواع کا تحفظ کیا جائے گا ان میں برفانی چیتا اور پُرشِکوہ مارکو پولو بھیڑ شامل ہیں۔