ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

’کرن ارجن‘ شاہ رخ، سلمان سے قبل بالی وڈ کے سگے بھائیوں کو آفر کی گئی تھی!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلمی صنعت میں 90 کی دہائی کا دور کافی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، اس عرصے میں بالی وڈ کی کئی شاہکار فلمیں ریلیز ہوئیں جنھوں نے شائقین کو آج بھی اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔

ان ہی فلموں میں سے ایک آئیکونک فلم ’کرن ارجن‘ تھی جس میں آج کے میگا اسٹارز شاہ رخ اور سلمان خان نے بھائیوں کا کردار اتنی خوبی سے نبھایا تھا کہ فلم بین اور ناقدین اس کی مثال دیتے ہیں۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے لیے پہلا انتخاب بالی وڈ کے دو سگے بھائی سنی دیول اور بابی دیول تھے جب کہ فلم کا ٹائٹل بھی ’کے ناتھ‘ تھا۔

- Advertisement -

سنی دیول نے مذکورہ فلم میں کام کرنے کی حامی بھی بھر لی تھی لیکن جب انھیں پتا چلا کہ ’کرن‘ کے کردار کے لیے بوبی دیول کو کاسٹ کیا جائے گا تو وہ فلم میں کام کرنے سے پیچھے ہٹ گئے۔

’غدر ٹو‘ کے اداکار کا ماننا تھا کہ ان کی وجہ سے بوبی کا کردار دب جائے گا، کیوں کہ اسی دوران ان کے چھوٹے بھائی فلم ’برسات‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے تھے۔ اسی بنا پر سنی دیول نے یہ فلم چھوڑ دی جس کے بعد بوبی نے بھی اس میں کام کرنے سے منع کردیا۔

بعدازاں ہدایت کار راکیش روشن نے ’کرن‘ کے رول کے لیے اجےدیوگن سے رابطہ کیا پر وہاں بھی بات نہ بنی، پھر قرعہ فعال بالی وڈ کے بادشاہ اور دبنگ خان کے نام نکلا۔

فلم ’کرن ارجن‘ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان آن اسکرین سگے بھائیوں کے کردار میں آئے اور ان کی کیمسٹری نے فلم کو ایسا سپرہٹ بنایا کہ بالی وڈ کو اب تک کرن ارجن جیسے بھائیوں کی جوڑی نصیب نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں