جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا اینیمیٹڈ ورژن کب ریلیز ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے کیریئر کی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے اینیمیٹڈ ورژن کی ریلیز ست متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

فلم کچھ کچھ ہوتا ہے 1998 میں بڑے پردے پر ریلیز کی گئی تھی فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے ادا کیا تھا اور اس فلم کا شمار بالی ووُڈ کی سپرہِٹ ترین فلموں میں ہوتا ہے۔

اس فلم میں کاجول نے انجلی کا کردار نبھایا تھا جبکہ رانی مکھرجی اس فلم میں ٹینا کے کردار میں نظر آئیں تھیں، یہ فلم کرن جوہر کی بطور ہدایت کار پہلی فلم تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kuch Kuch Hota Hai ❤ (@kkhhfanpage)

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کرن جوہر نے اینی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا اینیمیٹڈ ورژن بھی ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کا نام ’کوچی کوچی ہوتا ہے‘ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ’کوچی کوچی ہوتا ہے‘ کا ٹریلر دسمبر 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا فلم کی کہانی بالکل اپنی اوریجنل فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی طرح تھی لیکن اس فلم کے تمام کردار کتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس فلم کیلئے کچھ کچھ ہوتا ہے کہ اوریجنل کاسٹ میں شامل شاہ رخ خان، کاجول، رانی مکھرجی اور انوپم کھیر سمیت دیگر اداکاروں نے کارٹون ورژن  کیلئے اپنا وائس اوور بھی ریکارڈ کروایا تھا۔ لیکن ٹریلر ریلیز ہونے کے 15 سال بعد بھی اس فلم کو ریلیز نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں کرن جوہر نے ممبئی میں منعقدہ جاگرن فلم فیسٹیول کے دوران اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے اینیمیٹڈ ورژن تخلیق کی تھی لیکن اسے ریلیز نہیں کرسکے کیونکہ انہی دنوں میں ایسی کئی فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جو چل نہ سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pulkit Kochar (@pulkitkochar)

اس حوالے سے بھارتی کانٹینٹ کرئیٹر پلکت نے اپنی حالیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کچھ کچھ ہوتا ہے کا کارٹون ورژن جلد ریلیز کردیا جائے گا۔

پلکت نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ آج کل بالی ووڈ انڈسٹری میں مقبول ترین فلموں کی ری ریلیز کا موسم چل رہا ہے، اس تناظر میں فلمی شائقین کا پُرزور مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا اینیمیٹڈ ورژن جلد از جلد ریلیز کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں