جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے ہاں چھوٹے نواب کی آمد متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کردی کہ کرینہ کپور حاملہ ہیں اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دسمبر میں متوقع ہے۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے پہلے بچے کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

سیف علی خان نے میڈیا کے سامنے اپنے ایک بیان میں اب اس بات کی تصدیق کردی۔یہ سیف علی خان کی تیسری جبکہ کرینہ کپور کی پہلی اولاد ہوگی، اس سے قبل سیف علی خان کا ایک بیٹا ابراہیم اور ایک بیٹی سارہ ہیں جو کہ ان کی سابقہ اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ امرتا سنگھ سے ہیں۔

kareena4

رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کی تازہ ترین فلم ‘اڑتا پنجاب’ 17 جون کو نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی اگلی فلم ‘ویرے دی شادی’ کی شوٹنگ کی تاریخ بھی آگے بڑھادی ہے۔کرینہ کپور خان ستمبر کے مہینے سے بالی ووڈ سے مکمل بریک لے لیں گی۔

kareena1

kareena6

واضح رہے کہ 45 سالہ سیف علی خان اور 35 سالہ کرینہ کپور 2012 میں جیون ساتھی بنے تھے، سیف علی خان اور کرینہ نے ایک ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کیا جن میں ٹشن، ایجنٹ ونود، قربان وغیرہ شامل ہیں۔

kareena2

kareena3

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں