بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پرستار ساجد علی خان کا نام دیکھ کر حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سیف علی خان کا نام میرج سرٹیفکیٹ میں ساجد علی خان درج ہے۔
سیف کا اصل نام ساجد علی خان ہے اسی لیے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہی نام درج ہے۔
اس تصویر کا بغور جائزہ لیا جائے تو ا میں ’برائیڈ سائن‘ کے خانے میں کرینہ کپور لکھا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر یہ میرج سرٹیفکیٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تاہم صارفین بھی کچھ دیر کے لیے ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ کرینہ کپور کے میرج سرٹیفکیٹ پر ساجد علی خان کا نام درج ہے اور یہ شخص کون ہے لیکن بعد میں انہیں علم ہوا ہے کہ یہ سیف علی خان کا اصل نام ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان 16 اکتوبر 2012 کو شادی کے بندھن میں بندھے ان کے دو بیٹے جہانگیر علی خان اور تیمور علی خان ہیں۔
سیف علی خان نے پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے کی تھی جس سے ان کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔
کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی سے قبل اداکار شاہد کپور کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی بھارتی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔