اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان پر حملے کے بعد جاری تنازعہ کے درمیان محبت اور فیملی کے ہمراہ جشن منانے سے متعلق نئی پوسٹ شیئر کردی ہے۔
بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد اب مثبت طریقے سے اپنی لائم لائٹ زندگی میں واپس لوٹ رہی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے محبت اور خاندان سے متعلق پیغام لکھا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے، منفی چیزوں کو پسِ پشت ڈال کر خوشی کو گلے لگانا، اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ محبت اور خاندان کا جشن منا رہی ہوں، محبت سب فتح کر لیتی ہے‘۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی یہ تصاویر ان کے کزن کی مہندی نائٹ کی ہے جس میں وہ اپنی بہن کرشمہ کپور کے ہمراہ پہنچی جہاں اداکارہ کا لک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
بیبو نے تقریبِ میں کافتان ڈریس کا انتخاب کیا، سبز رنگ کے اس جوڑے پر فلورل پرنٹ کیا گیا جنکہ نیک لائن پر بھاری ایمبورائڈری کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا یہ ڈریس بھارتی معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی کلیکشن کا حصہ ہے۔
کرینہ کپور جب وینیو پر پہنچی تو ممبئی میں پاپرازیوں نے انہٰیں پوز دینے کو کہا، اداکارہ نے اندر جانے سے پہلے گرمجوشی سے مسکراہٹ کے ساتھ پاپرازی کا استقبال کیا اور ہاتھ جوڑے۔