جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

’اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے‘: کرینہ کپور کی مبہم پیغام کے ساتھ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر و اداکار سیف علی خان پر چاقو حملے کے مہینے بعد انسٹاگرام پر مبہم پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کر دیا۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کیں لیکن جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی وہ ان کی پوسٹ کا کیپشن تھا جو بالکل غیر واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور نے شادی اور طلاق پر معنیٰ خیز پوسٹ شیئر کر دی

’بیبو‘ نے مبہم پیغام میں بظاہر جنوری میں سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے۔ منفی پہلو کو پس پشت ڈال کر خوشی کو گلے لگا رہی ہوں، اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ محبت اور جشن منا رہی ہوں۔ محبت سب کو فتح کر لیتی ہے‘۔

سیف علی خان کو 16 جنوری 2025 کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر چاقو حملے میں شدید زخمی کیا گیا تھا۔ رات 2 بجے کے قریب اداکار نے اُس وقت گھر میں شور سنا جب ان کی ایک خاتون ملازم پر جے کے کمرے میں حملہ کیا گیا۔

وہ فوراً سے جے کے کمرے کی طرف بھاگے اور ملزم سے مقابلہ کیا لیکن بدقسمتی وہ چاقو حملے میں شدید زخمی ہوئے۔ بالی وڈ اسٹار کو حملہ آور نے چاقو کے چھ وار کیے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا، کام کے محاذ پر کرینہ کپور جلد ہی ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی فلم ’ڈائیرا‘ میں نظر آئیں گی، تاہم فلم کے بارے میں ابھی زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں