ممبئی: بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے پہچان بنانے والی اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان پر چاقو حملے کے بعد معنیٰ خیز پوسٹ شیئر کر دی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کا چاقو حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس میں زندگی کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے عاجزی سے رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پوسٹ میں لکھا ہے: ’آپ شادی، طلاق، پریشانی، بچے کی پیدائش، کسی پیارے کی موت اور والدین بننے کو کبھی نہیں سمجھ پائیں گے جب تک کہ یہ آپ کے ساتھ نہیں ہوتا۔ زندگی میں حالات کے بارے میں نظریات اور مفروضے حقیقت نہیں ہیں۔ جب تک کہ زندگی آپ کو عاجز نہیں کر دیتی تب تک آپ کو لگتا ہے کہ آپ سب سے زیادہ ہوشیار ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: کیا سیف علی خان پر چاقو حملے کے وقت کرینہ کپور نشے میں تھیں؟
کرینہ کپور اور ان کی فیملی حال ہی میں اُس وقت خبروں میں رہی جب سیف علی خان کو باندرہ میں ان کی رہائش گاہ پر چاقو حملے میں شدید زخمی کیا گیا۔
سیف علی خان چاقو کے پے در پے 6 وار سے لہو لہان ہوئے اور تقریباً ایک ہفتہ اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔ حملے کے بعد کرینہ نے سوشل میڈیا پر اسی بارے میں ایک بیان شیئر کیا تھا کہ یہ ہمارے خاندان کیلیے ایک ناقابل یقین چیلنجنگ دن رہا۔
کام کے محاذ پر ’بیبو‘ کو آخری بار ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی بکنگھم مرڈرز‘ میں دیکھا گیا تھا۔