اشتہار

نئے سال کا جشن، کرینہ کپور اور سیف علی خان کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرینہ کپور، سیف علی خان نے سوئٹزرلینڈ میں نئے سال کا استقبال کیا اور اس موقع پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے لئے فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

کرینہ کپور اور ان کی فیملی نئے سال کی چھٹیوں کے لیے سوئٹزرلینڈ میں موجودہے۔ 2024 کا خیرمقدم کرنے کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے اپنے ہوٹل کے کمرے سے چند تصاویر شیئر کیں، جس میں ان کے صاحبزادے تیمور اور جہانگیر بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

پہلی تصویر میں، کرینہ نے سیف کی ایک واضح تصویر بنائی جس میں سیف علی خان آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اپنا کالر ٹھیک کررہے ہیں،انہوں نے پوسٹ میں لکھا، ”کیا آپ تیار ہیں؟ ہم“۔

کرینہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے تقریباً ہر سال بیرون ملک کا دورہ کرتی ہیں، دو ہفتے قبل انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر چھٹیوں کے لئے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس سے قبل بالی وڈ کی ’بیبو‘ کرینہ کپور نے فلم انڈسٹری کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان سے شادی کرنے کی اہم وجہ بتائی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، لیکن جوڑے نے اس سے پانچ سال قبل ہی ایک دوسرے سے اظہارِ محبت کیا کر لیا تھا۔

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ سیف علی خان اور میں نے والدین بننے کیلیے شادی کا فیصلہ کیا تھا، میرا مطلب آج کل آپ ایک ساتھ رہ سکتے ہیں، ہم نے پانچ سال ساتھ گزارنے کے بعد جو اگلا قدم اٹھایا وہ بچوں کیلیے تھا۔

کرینہ کپور نے کہا کہ کچھ غلط اور صحیح نہیں ہے، ہم ان کے ساتھ انفرادی طور پر سلوک کرتے ہیں اور انہیں عزت دیتے ہیں، وہ خود ہی اندازہ لگا کر اپنا راستہ بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں