بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اسٹار بننے کے لیے ایک اچھا اداکار ہونا ضروری ہے۔
نئے آنے والے اسٹارز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف سکس پیک رکھنے سے کوئی اچھا اسٹار نہیں بن سکتا۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، وہیں انہوں نے اپنے کزن رنبیر کپور کو ‘غیر معمولی اداکار’ کہا۔
کرینہ کپور سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا ایک عظیم ‘اسٹار’ بننے کے لیے ‘اچھا اداکار’ ہونا ضروری ہے، کرینہ نے اس پر اتفاق کیا اور جواب دیا، کہ ایک اچھا اداکار اور ایک بڑا اسٹار ہونا ‘ہاتھ میں دستانے’ کی طرح ہے۔ اگر آپ اچھے اداکار ہیں، تو آپ طویل عرصے تک انڈسٹری میں زندہ رہیں گے۔
رنبیر کے بعد کرینہ نے بوبی دیول کی تعریف کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ اب بوبی مختلف کردار کر رہے ہیں۔ اب وہ اپنی صلاحیتوں کو تلاش کر رہے ہیں، جو ان کے پاس ہمیشہ سے تھیں اور اب آخر کار بوبی کو یہ موقع مل رہا ہے۔
سیف علی خان سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف علی خان اور میں نے والدین بننے کیلیے شادی کا فیصلہ کیا تھا، میرا مطلب آج کل آپ ایک ساتھ رہ سکتے ہیں، ہم نے پانچ سال ساتھ گزارنے کے بعد جو اگلا قدم اٹھایا وہ بچوں کیلیے تھا۔
کرینہ کپور نے کہا کہ کچھ غلط اور صحیح نہیں ہے، ہم ان کے ساتھ انفرادی طور پر سلوک کرتے ہیں اور انہیں عزت دیتے ہیں، وہ خود ہی اندازہ لگا کر اپنا راستہ بنائیں گے۔
سنگھم اگین: کرینہ کپور کی ایکشن سے بھرپور پہلی جھلک جاری
انہوں نے مزید کہا کہ بچے لپکنے والے ہوتے ہیں، میں پوری زندگی ان کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں، میں ان کے ساتھ سب کچھ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ہمیں خوش رہنا ہے، میں سب سے پہلے اپنی ذہنی صحت کی ذمہ دار خود ہوں۔