ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کرینہ کپور ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق کرینہ کپور حال ہی میں جیولری کے ایک اشتہار میں نظر آئی ہیں۔ اشتہار کی تصاویر میں اداکارہ کو ماتھے پر بغیر بندی لگائے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پر ہندو انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کا بندی نہ لگانا ہندو رسم و رواج کو ختم کرنے کی سازش ہے۔

- Advertisement -

ہندو انتہا پسندوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ کرینہ کپور کا بائیکاٹ کریں۔

https://twitter.com/Kunal_Thakur1/status/1517363355111272448?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1517363355111272448%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2313967%2F24

اس سے قبل کرینہ کپور کی گاڑی کی ٹکر سے ایک فوٹو گرافر زخمی ہوگیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں کرینہ کپور کو اپنے ڈرائیور پر غصے کی حالت میں چیختے دیکھا جا سکتا تھا۔ ڈرائیور نے کرینہ کپور کی تصاویر لینے کے دوران فوٹو گرافر کا پاؤں کچل دیا تھا۔

گاڑی کا ٹائر جب فوٹو گرافر کے پاؤں پر چڑ گیا تو کرینہ کپور نے غصے میں ڈرائیور کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”سنبھالو یار، پیچے جاؤ یار!“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب کرینہ کپور کار حادثے میں زخمی ہونے والی ملائکہ اروڑا کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچی تھیں۔ اداکارہ کی آمد پر فوٹو گرافر کی بڑی تعداد ملائکہ اروڑا کے گھر کے باہر موجود تھی۔

اداکارہ نے زخمی ہونے والے فوٹو گرافر کو کہا تھا کہ ”یہی وجہ ہے کہ آپ کو اس طرح نہیں بھاگنا چاہیے تھا۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں