تازہ ترین

کرشمہ کپور کو سابق شوہر کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کو سابق شوہر سنجے کپور سے سالوں بعد ملاقات کرنا اور ساتھ ڈنر پر جانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر کرشمہ کپور اور سنجے کپور موضوعِ بحث بن گئے۔ دونوں کو حال ہی میں ایک ساتھ ڈنر پر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر ان کا بیٹا اور بیٹی بھی ساتھ تھے۔

سنجے کپور ایک کاروباری شخصیت ہیں جن سے کرشمہ کپور نے 2003 میں شادی کی تھی لیکن 2016 میں دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔ طلاق کے بعد اداکارہ نے خود بچوں کی پرورش کی۔

تقریباً 7 سالوں بعد دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بہت اچھی روایت ہے کہ پہلے شادی کرو، پھر طلاق لو اور بعد میں دوست بن جاؤ۔۔ واہ!‘

دوسرے صارف نے اس ملاقات کا مثبت پہلو نکالا۔ اس نے لکھا کہ علیحدگی کے بعد والدین کا آپس میں رابطہ رکھنا بچوں کیلیے اچھا ہے۔

Comments

- Advertisement -