اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی: ہیمامالینی کی مسلم دشمنی عیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کے معاملے پر بولی ووڈ شخصیات کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، سینئر اداکارہ ہیما مالینی بھی حجاب کی مخالفت میں بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے اسلام اور حجاب کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا، اداکارہ نے حجاب کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسکول صرف تعلیم کیلئے ہے، مذہبی معاملات یہاں حل نہیں ہوتے’۔

ہیما مالینی نے مزید کہا کہ ‘ہر اسکول کا ایک یونیفارم ہوتا ہے جس کی عزت کی جانی چاہیے، آپ کو جو کچھ (حجاب) بھی پہننا ہے اسکول سے باہر پہنیں’۔

- Advertisement -

بولی ووڈ اداکار کے متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان بپا ہوگیا، کچھ نے متعصب اداکارہ کے بیان کی تائید کی جب کہ متعدد نے ہیمامالینی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

نندیتا نامی صارف نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) تو ہر وقت مذہب کا راگ الاپتی رہتی ہے جب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ ‘بھارت میں اگلے مرحلے میں سکھوں کو بگڑی پہننے سے روکا جائے گا’۔

خیال رہے کہ اداکارہ ہیما مالینی بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی رکن اور لوک سبھا (قومی اسمبلی) کی رکن ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں