بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

چیتے کو کنویں سے نکالنے کا انوکھا طریقہ سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں چیتا آبادی میں گھس آیا اور ڈر کے مارے اس نے پانی کے کنویں میں چھلانگ لگا دی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کافی گردش کر رہا ہے جس میں کچھ لوگ کنویں کے اردگرد کھڑے اس کے اندر دیکھ رہے ہیں۔ دراصل ایک چیتے نے اس میں چھلانگ لگا دی اور بُری طرح پھنس گیا۔

مقامی لوگوں نے چیتے کے کنویں میں گر جانے پر اسے نکالنے کیلیے ہر ممکن کوشش کی۔ پہلے کنویں میں سیڑھی اتاری گئی تاکہ وہ بآسانی اوپر آ جائے، پھر رسی کا پھندا بنا کر اسے نکالنے کی ترکیب آزمائی گئی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

- Advertisement -

پھر ایک جگاڑ کے ذریعے چیتے کو خود ہی کنویں سے نکلنے پر مجبور کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے ایک ڈنڈے کے اوپری حصے پر آگ لگائی اور اسے کنویں میں چیتے کے قریب رکھا تاکہ وہ ڈر کے مارے باہر نکلنے کیلیے جدوجہد کرے۔

حیران کُن طور پر مذکورہ جگاڑ کام کر گیا۔ لوگوں نے جیسے ہی آگ لگے ڈنڈے کو کنویں میں اتارا تو چیتا ڈر کے مارے چھلانگیں لگانے لگا اور ایک موقع پر باہر آکر جنگل میں فرار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں گاؤں کے لوگوں کی تعریف کی گئی وہیں ان کے منفرد جگاڑ کو بھی سراہا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں