جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، جو ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں میں کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا نے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا درخواست ضمانت پرساڑھےگیارہ بجےفیصلہ سنایاجائےگا۔

- Advertisement -

متاثرین کےاہل خانہ نے عدالت میں معاہدےکی تصدیق کردی اور کہا کہ معاہدہ کسی دباؤ کے بغیر اللہ کی رضا کیلئے کیا ہے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ اگرآپ نےحقائق چھپائےتو آپ اللہ کو جواب دہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں : کار ساز حادثہ : فریقین کے درمیان دیت کے معاملات طے، ملزمہ کو معاف کردیا

اس سے قبل کارسازحادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پاگئے، نوابجیکشن سرٹیفکیٹ عمران عارف کی اہلیہ، بیٹے اوربیٹی کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے۔

حلف نامے میں کہا گیا تھا کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گیے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

حلف نامے میں کہنا تھا ملزمہ کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، بغیر کسی دباؤ نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ دیا، حلف نامےمیں جو کہابالکل درست ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز ملزمہ نتاشا نے وکیل کےتوسط درخواست ضمانت دائر کی تھی ، وکیل نے کہا تھا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہیں، متعدد بار نفسیاتی ڈاکٹرسےعلاج کراچکی ہیں، ملزمہ کیخلاف جودفعات شامل کی گئیں اس کی سزا دیت ہے، ضمانت منظورکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں