تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دنانیر اور کارتک آریان کی ’چیٹ‘ لیک ہوگئی

پاوری گرل سے مشہور ہونے والی اداکارہ دنانیر مبین اور بھارتی اداکار کارتک آریان کے درمیان ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی نئی فلم ’بھول بھلیاں 2‘ گزشتہ دنوں ریلیز ہوئی جس نے اب تک کامیابی کے کئی ریکارڈز توڑے ہیں تاہم فلم میں دنانیر کے وائرل کلپ کے ڈائیلاگ یعنی ’پاوری ہورہی ہے‘ شامل کیے گئے۔

فلم کے ریلیز ہونے سے قبل 13 مئی کو جب اداکار کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر فلم کا ٹیزر شیئر کیا تو دنانیر نے ان کی اسٹوری کا رپلائی دیا جس کا جواب کارتک نے گزشتہ روز دیا۔

دنانیر مبین بھارتی اداکار کے جواب پر خوشی سے پھولے نہ سمائیں اور انہوں نے اس چھوٹی سی گفتگو کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کردیا البتہ دنانیر نے اپنے پیغام اور کارتک کے جواب کو پوشیدہ رکھا۔

دنانیر نے اس اسٹوری پر مختصراً لکھا کہ بالی وڈ اداکار کے اس جواب سے ان کا دن اچھا ہوگیا۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر لوگ تبصروں میں دنانیر سے اس گفتگو کے بارے میں جاننا چاہ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -