اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

کارتک آریان سے ملنے کی خواہش مند لڑکی لاکھوں روپے گنوا بیٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی پُرستار اپنے پسندیدہ اسٹار سے محض ملاقات کے چکر میں لاکھوں روپے گنوا بیٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایشوریا کارتک آریان کی بہت بڑی مداح ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ اسٹار سے ملاقات کیلیے ایک فریبی کو بھاری رقم ادا کی۔

ملزم کرشنا شرما نے سال 2022 میں ایشوریا کو بتایا تھا کہ وہ کارتک آریان کا انتہائی قریبی ہے اور اداکار سے اس کی ملاقات کروا سکتا ہے۔

- Advertisement -

تاہم کرشنا شرما نے ملاقات کیلیے ایشوریا کے سامنے شرط رکھی کہ وہ ’لو اِن لندن‘ کے نام سے اس کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم سرمایہ کاری کرے۔

ملزم نے اپریل 2022 سے جولائی 2023 تک ایشوریا سے 82 لاکھ 75 ہزار روپے کی رقم دھوکے سے ہتھا لی اور بالی وڈ اداکار سے ملاقات نہیں کروائی۔

ایشوریا نے ممبئی پولیس میں کرشنا شرما کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں اس کا کہنا تھا کہ ملزم نے رقم لینے کے باوجود کارتک آریان سے ملاقات نہیں کروائی۔

پولیس نے ملزم کی گرفتار کیلیے ٹیم تشکیل دی تاہم تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کرشنا شرما کو بنگلورو پولیس نے اس کے تین ساتھیوں سمیت پہلے سے گرفتار رکھا ہے۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی اس طرح لوگوں کو دھوکہ دے کر رقپ ہتھا چکا ہے، اس کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں