جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

کارتک آریان کی نئی فلم کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی نئی فلم کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

فلمساز انوراگ باسو کی اگلی میوزیکل فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کون ہیروئن ہوں گی اس بارے میں کافی قیاس آرائیوں کے بعد میکرز نے ہفتے کے روز پہلی جھلک کی ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں سری لیلا کو بالی ووڈ ڈیبیو میں کارتک آریان کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔

سری لیلا کو مرکزی کردار کے طور پر متعارف کروانے کے ساتھ میکرز نے فلم میں کارتک آریان کے لک کبھی جھلک بھی دکھائی ہے۔

کلپ میں کارتک آریان کو نئے لک لمبے بالوں اور داڑھی کے ساتھ گانا ’تو میری زندگی ہے‘ گنگناتے اور گٹار بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک کلپ میں کارتک آریان گٹار بجا رہے ہیں سری لیلا ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سری لیلا کو حال ہی میں الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا ٹو دی رول کے ڈانس نمبر ’کسک‘ میں دیکھا گیا تھا۔

فلمساز نے اعلان کیا ہے کہ اس فلم کی ریلیز رواں سال دیوالی کے موقع پر ہوگی لیکن فلم کا نام نہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی دیگر کاسٹ سے متعلق کچھ علم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ افواہ تھی کہ اداکارہ ترپتی ڈمری، کارتک آریان کے ساتھ  مرکزی کردار نبھائیں گی تاہم انہیں اینیمل میں بولڈ سین کی وجہ سے اس فلم سے ہاتھ دھونا پڑا۔

تاہم انوراگ باسو نے ان دعووں کو رد کیا اور بتایا کہ ترپتی وشال بھردواج کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں اور میری فلم بھی اسی ماہ فلور پر چلی جائے گی، وہ اب بھی میری سب سے اچھی دوست ہے میں اسے بطور اداکارہ پسند کرتا ہوں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس فلم کا نام ’عاشقی 3‘ ہے لیکن اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں