سری نگر: کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، رہنماؤں کو نظر بند کرنے کے بعد اب کشمیری خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں گرفتاریاں جاری ہیں جس کے تحت کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کرنے اور گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، کچھ گھنٹوں قبل کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
قبل ازیں بھی 18 ستمبر کو بھارتی فوجیوں نے آسیہ اندرابی کو اپنی رہائش گاہ پر پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔