تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارت میں پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر تین کشمیری طلبا گرفتار

نئی دہلی : بھارت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کا جشن منانے والے تین کشمیری طلبا کو پولیس نے آگرہ سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے خلاف جیت کا جشن بھارتی شہروں میں بھی منایا جو بھارتی انتہا پسندوں سے برداشت نہ ہوا۔

انتہا پسند بھارت پولیس نے گرین شرٹس کی فتح کا جشن منانے والے تین کشمیری طالب علموں کو آگرہ سے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کشمیری طلبا کا کالج پہلے ہی ان کا داخلہ اسی وجہ سے منسوخ کر چکا ہے کیوں کہ انہوں نے واٹس ایپ اسٹیٹس پر پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی تھی۔

پولیس کے مطابق ان طلبا کو بی جے پی کے کچھ ممبران کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد گرفتار طلبا کے خلاف نفرت پھیلانے اور سائبر ٹیرر ازم جیسی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -