اشتہار

مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں، کشمیری رہنماؤں نے بھارت سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے پانچ جنوری انیس سو اننچاس کو قرارداد منظور کی، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن بھارت نے اقوام متحدہ کی قردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے کشمیریوں کی پر امن تحریک آزادی کو جارحانہ اقدام قرار دے دیا۔

کشمیری عوام کا یوم خودارادیت منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی پامالی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر کے ان کے حق خودارادیت کی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے،

- Advertisement -

دنیا بھر کے کشمیری اسی قرارداد کی یاد دہانی کے لئے آج کے دن پرامن مظاہرے کرتے ہیں، یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے دنیا بھر میں کشمیری ریلیاں اورجلوس نکالتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو باآور کراتے ہیں کہ وہ بھارت پر کشمیریوں کےحق خودارادی کو تسلیم کرنے کیلئے زور ڈالیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانیت سوز سلوک پر عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے بیان میں کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن ریفرینڈم کے ذریعے حل کرے، سات دہائیوں کے بعد بھی اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کا پرامن پائیدار حل فراہم کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں