اشتہار

جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے 76 سال مکمل، کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

جموں وکشمیر پر غیرقانونی قبضے کے 76 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، آج کا دن کشمیری عوام کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر پر غیرقانونی قبضےکے چھہترسال مکمل ہوگئے، آج لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب سمیت دنیابھر میں کشمیری یوم سیاہ منارہےہیں۔

بھارت نےستائیس اکتوبرانیس سوسینتالیس کواپنی افواج جموں وکشمیرمیں اتاریں، قابض فوج نے کشمیریوں کوبنیادی انسانی حقوق سےہی یکسرمحروم رکھا، جس کے بعد انسانیت سوز واقعات کاایسا سلسلہ شروع ہوا جوآج تک جاری ہے۔

- Advertisement -

آج کادن کشمیری عوام کیلئےسیاہ ترین دنوں میں سےایک ہے،غیوراوربہادرکشمیری نہ صرف بھارت کے وحشیانہ ظلم و ستم اور جبر کے سامنے ڈٹ کھڑے ہیں۔

ہندوستان نے غیرقانونی طورپرمسلم اکثریتی کشمیرمیں تقریباً10لاکھ فوجی تعینات کررکھےہیں ، مقبوضہ کشمیر کے عوام پچھلے76سال سےجاری ظلم وستم کی انتہا پر ہیں۔

5اگست2019 کو ہندوستان نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی منسوخ کر دی م ہندوستانی افواج اب تک مقبوضہ کشمیرمیں ڈھائی لاکھ کشمیریوں کو شہید اور 7 ہزار سے زائد ماورائےعدالت قتل کرچکی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں1لاکھ سےزائدبچے یتیم،11ہزارسے زائد خواتین زیادتی کا شکار ہوئی اور اب تک16لاکھ کشمیری گرفتار،11سوسےزائداملاک نذرآتش کی جا چکی ہیں۔

سال 2019سےمقبوضہ کشمیرمیں اب تک انٹرنیٹ کی طویل ترین بندش جاری ہے، اقوام متحدہ کی جانب سےمقبوضہ کشمیرمیں اب تک5قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں، ایک پربھی عملدرآمدنہ ہو سکا۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام پر بہیمانہ مظالم میں بےجےپی ملوث ہے جبکہ جینو سائیڈ واچ پہلے ہی دنیا کو مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کی مہم سےخبردارکرچکی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ فروری 2023میں ہندوستان نےمقبوضہ وادی میں مسلم اکثریتی علاقوں کومسمار کرکےانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی جبکہ الجزیرہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کوہندوستان کی بربریت کے باعث بےشمارنقصان اٹھاناپڑا۔

دوسرےممالک میں مداخلت اوردہشت گردی کروانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، جو اب انڈیا کے گلے پڑ رہا ہے، قطرنے جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر آٹھ سابق نیوی افسروں کو سزائے موت سنادی، آٹھ ماہ قبل قطر میں بھارتی اہلکاروں کواسرائیل کےلئے جاسوسی کے الزام پرگرفتارکیاگیا تھا۔

بھارت کی بیرون ملک دہشت گردانہ کارروائیاں پہلے بھی دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں