لاہور : انسداد ہشت گردی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے 15 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کرد یئے۔
عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پولیس نے سخت سیکیورٹی میں عتیق الرحمان ،یحیٰی اور اسلم سمیت پندرہ ملزمان کو پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ تفتیش اور ویڈیوز کی برآمدگی ابھی باقی ہے۔
اس لئے عدالت مزید جسمانی ریمانڈ دے ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔
- Advertisement -
اس سے قبل عدالت نے ملزمان کا پینتیس روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے قصور میں کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیو ز بنائیں اور بعد میں ان کے خاندانوں کو بلیک میل کرتے رہے۔