جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

اپنوں پر نظر رکھیں ! زیادہ موبائل فون استعمال کرنے والا کہیں کچے کے ڈاکو کا شکار تو نہیں ہورہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کچے میں موجود دو گروہوں کی بی ٹیم کراچی میں بھیس بدل کر شہریوں کو اغواء کرنے لگی، تین ماہ میں 9 شہریوں کو کچے تک پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کراچی سے شہریوں کو اغوا کرکے کچے میں لے جانے لگے، اس حوالے سے ایس ایس پی انسداد اغوابرائے تاوان سیل انیل حیدر کے اہم انکشافات سامنے آئے۔

یہ انکشاف دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہوا، جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ کس طرح اب ڈاکو بھیس بدل کر فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں، کچے لوگوں کی زہن سازی کرتے ہیں اچھی نوکری اور مستقبل کا خواب دکھا کر ٹارگٹ کو اپنے ساتھ کچے تک چھوڑ کر واپس فیکٹری آجاتے ہیں اور پھر ایک نیا شکار ڈھونڈ کر زہن سازی میں لگ جاتے ہیں۔

- Advertisement -

انیل حیدر نے بتایا کہ کراچی میں تین ماہ کے دوران 9 افراد کو کچے تک اغواء کرکے پہنچایا گیا جن میں سے چارمغویوں کو بازیاب کروالیا گیا اور 5 ابھی بھی قید میں ہیں۔

یہ صرف وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے تھے، ڈاکووں کی جانب سے 1 کروڑ سے زائد تاوان مانگا جاتا ہے اور اب تاوان میں مہنگے والے موبائل فون بھی مانگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنی ٹریپ کے زریعے شادی نوکری اور دیگر کا لالچ دے کربھی اغواء کیا جارہا ہے، کراچی میں موجود سہولت کار باقاعدہ ٹارگٹ کا جائزہ لیتے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ ٹارگٹ کی خواہش کیا ہے وہ کیا چاہتا ہے، واٹس ایپ پر ہدف کو وہی میسج آتا ہے جو وہ سوچ رہا ہوتا ہے۔

انیل حیدر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شادی کے جھانسے میں اغواء ہونے والے زیادہ تر بزرگ ہیں، لوگ اپنوں پر نظر رکھیں جو موبائل چھپ کر زیادہ استعمال کررہا ہے کہیں وہ ڈاکو یا ہنی ٹریپ کا شکار نا ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں