پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

برطانوی شہزادی لاک ڈاؤن میں وقت گزارنے کے لیے کیا کررہی ہیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے  بتایا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران وقت گزارنے کے لیے اپنے مشاغل پورے کرتے ہوئے اُن پر مہارت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

شہزادہ ولیم کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی انتہائی مصروف وقت گزار رہی ہیں البتہ اس دوران وہ اپنے دیگر مشاغل پورے کر رہی ہیں اور اُن میں مہارت بھی حاصل کررہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹ نے بتایا کہ وہ جن مشاغل میں مہارت حاصل کررہی ہیں اُن میں سب سے اہم فوٹو گرافی ہے جس سے انہیں دلی محبت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے جب بھی وقت ملتا ہے تو کیمرہ اٹھا کر بچوں کی تصاویر لیتی ہوں کیونکہ وہ اردگرد ہی موجود ہوتے ہیں اور ایسا کرنے سے انہیں بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں برطانوی شہزادی نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ جو لوگ فوٹو گرافی سیکھنا چاہتے ہیں یہ وقت اُن کے لیے بہت اہم ہیں، وہ مختلف زاویوں سے تصاویر بنائیں ، ایک وقت ایسا آئے گا کہ شاندار تصویر اُن کے سامنے ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں