تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن قرنطینہ میں چلی گئیں

لندن : برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ، تاہم ان میں وائرس کی علامات نہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے خود کو 10روز کیلئے گھر میں قرنطینہ کرلیا ، جس کے باعث کیٹ مڈلٹن بکنگھم پیلس کی ٹی پارٹی میں شرکت نہیں کرسکیں گی ، بکنگھم پیلس میں این ایچ ایس ورکرز کیلئے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شہزادی کیٹ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سےملی تھیں ، ترجمان کنزنگٹن پیلس کا کہنا ہے کہ شہزادی کیٹ میں وائرس کی علامات نہیں تاہم حکومتی ہدایت کے مطابق کیٹ مڈلٹن قرنطینہ کر رہی ہیں۔

خیال رہے کورونا وائرس کے پیش نظر شاہی خاندان کے افراد کا ہر ہفتے دو بار لیٹرل فلوٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آج قوم سےخطاب کریں گے ، جس میں لاک ڈاؤن کےخاتمے کا لائحہ عمل بتائیں گے ، 19 جولائی سے برطانیہ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے جا رہا ہے۔

برطانیہ میں 19 جولائی کو فریڈم ڈے کا نام دیا جا رہا ہے ، 15ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کی جارہی ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہی خاندان کے رکن اور ولی عہد شہزادہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم اپریل میں کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم اس بات کو عوام سے خفیہ رکھا گیا تھا تاکہ قوم میں تشویش نہ بڑھے۔

Comments

- Advertisement -