تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی : قدیم قلعہ میں پرتعیش تقریبات، ویڈیو دیکھیں

سوائی مادھوپور : بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، شادی کی رسومات راجستھان کے 700 سال پرانے قلعہ میں ادا کی جائیں گی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ بروز جمعرات ہونا قرار پائی ہے۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی کے بہت سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور چیدہ چیدہ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مہمانوں کے راجھستان کے پر تعیش فورٹ پہنچنے پر اُن کے استقبال کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہیں۔ ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پرپہنچنے والے مہمانوں کا لائیو قوالی، آتش بازی اور رقص کے ساتھ شاہانہ انداز میں استقبال کیا جا رہا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات سات سے10 دستمبر تک ہوں گی اور اس میں 120 مہمان شرکت کریں گے۔ اس دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ تمام مہمانوں کے لیے لازم  ہوگا کہ انھیں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگی ہوئی ہوں۔ ہوٹل کی انتظامیہ ہیلپ ڈیسک لگائے گی۔

سات سو سال پرانہ قلعہ
راجستھان کے شہر سوائی مادھوپور سے18 کلومیٹر دور ایک پہاڑی چوٹی پر چوتھ کا برورا کے مقام پرایک 7سو سال پرانا قلعہ واقع ہے جسے اب ایک ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس کا نام سکس سینسز فورٹ ہوٹل ہے۔

ایک مقامی صحافی کے مطابق مہمانوں کے علاوہ ڈرائیورز اور سکیورٹی حکام سمیت دیگرعملے کے لیے قریبی ہوٹلوں میں بکنگ کروائی گئی ہے۔

راجستھان میں اس سے پہلے بھی معروف شخصیات کی شادیاں ہوئی ہیں، کئی بڑی کاروباری شخصیات اور بالی ووڈ کے ستاروں نے جھیلوں کے شہر اودے پور میں شادی کی ہے مگر سوائی مادھوپور میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی شادی ہوگی۔

ایک مقامی صحافی نے ہوٹل کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شادی کی تقریبات سات دسمبر کو سنگیت سے شروع ہوں گی جبکہ شادی کی سب سے اہم تقریب نو دسمبر کو ہوگی, آٹھ دسمبر کو مہندی کی رسم نبھائی جائے گی جس کے لیے دنیا کی مشہور سوجات مہندی منگوائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -