کراچی: حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی میں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور ارب پتی شخصیت بل گیٹس کے ہم شکل کی تصاویر کے چرچے ہورہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر منال خان کی شادی سے متعلق ایک میم زیر گردش ہے جس میں اداکارہ اریبہ حبیب کو کنترینہ کیف سے مماثل قرار دیا جارہا ہے تو شادی کی تقریب میں موجود ایک مہمان کو بل گیٹس بنادیا گیا ہے۔
اداکارہ اور ان کے شوہر بھی اپنی شادی کی تقاریب سے متعلق میمز سے خوب محظوظ ہورہے ہیں انہوں نے اپنی اسٹوری میں ہمشکل افراد پر مبنی ایک میم بھی اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔
واضح رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ولیمے کی تقریب 12 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔
منال اور احسن کی شادی کی تقریبات میں متعدد قریبی عزیز سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔