اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

اداکارہ رشمیکا کے بعد کترینہ کیف کی ’ڈیپ فیک‘ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کے بعد اب بالی وڈ کوئین کترینہ کیف کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکار رشمیکا منڈانہ کی ڈیپ فیک ویڈیو کے چند دن بعد بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ایک ایڈیٹ شدہ تصویر اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

چند روز قبل رشمیکا مندانہ کی ایک نامناسب جعلی ویڈیو نے بھارتی فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا تھا جبکہ اداکارہ نے بھی اپنی جعلی ویڈیو سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

- Advertisement -

رشمیکا مندانہ کی ویڈیو معاملے پر بھارتی حکومت کا اہم اقدام

رشمیکا مندانہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت بھی چوکنا ہوگئی تھی اور ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آئی ٹی انٹرمیڈیٹ رولز پر عمل درآمد کے لیے کہا ہے۔

تاہم اسی دوران بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے۔

رشمیکا مندانہ کا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو پر ردعمل آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے ایک سین سے کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔

اصل تصویر میں بالی وڈ اسٹار فلم ‘ٹائیگر 3′ کے ایک سین میں ہالی وڈ کی اسٹنٹ وومین سے لڑرہی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل جعلی تصویر میں کترینہ کیف کو  نامناسب انداز میں دکھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کی تصویر کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز ( اے آئی)کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں