اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

رشمیکا مندانہ کا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو پر ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانہ کا ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لفٹ میں داخل ہوئی، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم معروف اداکارہ رشمیکا مندانہ کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔

یہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

- Advertisement -

تاہم رشمیکا مندانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ’مجھے اپنی غیراخلاقی ڈیپ فیک ویڈیو کے بارے میں بات کرنے پر بہت زیادہ تکلیف ہورہی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’یہ انتہائی خوفناک ہے ناصرف میرے لیے بلکہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے خطرناک ہے جو آج ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی وجہ سے اس طرح کے نقصان کا شکار ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آج ایک خاتون اور ایک اداکارہ کے طور پر، میں اپنے ان تمام دوستوں، اہلخانہ اور مداحوں کی شکرگزار ہوں جو میرے محافظ ہیں اور جنہوں نے سچ سے پردہ اٹھایا۔‘

رشمیکا مندانہ نے کہا کہ ’اگر یہ میرے ساتھ اس وقت ہوا ہوتا جب میں اسکول یا کالج میں زیرِ تعلیم تھی تو میں اس واقعے سے کیسے نمٹتی، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ اُس وقت خود کو کیسے بےگناہ ثابت کرتی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس سے پہلے کہ مزید لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچے، ہمیں بطور کمیونٹی فوری طور پر اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں