جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

جب کترینہ کیف شوٹنگ کے دوران جان لیوا حادثے سے بال بال بچیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کترینہ کیف بالی وڈ کی سب سے مشہور اور زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بڑی فلمی شخصیات کے ساتھ کام کیا۔

کترینہ کیف کا شمار ان چند معروف اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے جنہوں نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ اسکرین شیئر کی، اداکارہ نے زیادہ تر سلمان خان کے ساتھ کام کیا۔

فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن اس کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ جان لیوا حادثے سے بال بال بچ نکلی تھیں جن کا ذکر انہوں نے انٹرویو میں بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کے بیوٹی پراڈکٹ کے بارے میں‌ خاتون کا حیرت انگیز انکشاف

’ٹائیگر زندہ ہے‘ ان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر تھے۔ فلم باکس آفس پر سُپر ہٹ اور سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی، یہاں تک کہ اس نے بہترین ایکشن کا 63 واں فلم فیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

فلم اس لیے بھی قابل ذکر ہے کیونکہ کترینہ کیف ایک ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کے دوران جان لیوا حادثے کا شکار ہونے والی تھیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ اس خاص شاٹ میں تنگ گلیوں میں ایک تیز رفتار کار چلانا شامل تھا، میں نے کافی دیر تک ٹریننگ کی لیکن شوٹنگ کے دوران کار کو دیوار سے ٹکرا دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں حادثے میں زخمی ہو سکتی تھی لیکن عملے کو کار پر نصب انتہائی مہنگے کیمرے کے بارے میں زیادہ فکر تھی، اچھی خبر یہ ہے کہ مجھے کوئی چوٹ نہیں آئی اور اگلے ٹیک میں مجھے گولی لگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں