تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

کترینہ کیف کیریئر میں پہلی بار ڈراؤنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار

ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی فلم میں ڈراؤنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف بہت جلد ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ میں نظر آئیں گی جس میں انہیں بھوت کا کردار نبھانے کا موقع ملا ہے۔ سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر بھی فلم کا حصہ ہیں۔

فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونی ہے۔ مداح کترینہ کیف کو پہلی بار بھوت کا کردار نبھاتے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

بالی وڈ کی بڑی شخصیت ہونے کے باوجود اداکارہ نے خود فلم میں بھوت کے کردار کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب شادی کے بعد ’فون بھوت‘ کترینہ کیف کی پہلی فلم ہے۔ فلم میں ڈائریکٹر کے فرائض گرومیت سنگھ انجام دیں گے جبکہ اس کے مصنف روی شنکرن اور جسوندر سنگھ ہیں۔

فلم رواں سال 4 نومبر کو ریلیز ہونے کے لیے بالکل تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -