جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کترینہ کیف نے شادی کو خفیہ رکھنے کی اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسے خفیہ رکھنے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے۔ جوڑے نے شادی کی تقریبات کو انتہائی خفیہ رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا؟

- Advertisement -

انہوں نے کبھی بھی عوامی سطح پر اپنے معاشقے کے بارے میں بات نہیں کی۔ پھر ایک دن اچانک دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کے دوران صحافیوں سے مختصر گفتگو میں بتایا: ’میں تو شادی کو اب بھی خفیہ رکھنا چاہتی تھی، ایسا ہم نے کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر کیا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

مزید پڑھیں: سلمان خان اور رنبیر کپور نے کترینہ اور وکی کو کیا تحفہ دیا؟

اداکارہ نے کہا کہ میرے اہل خانہ کورونا سے براہ راست متاثر ہوئے تھے، لیکن اب صورتِ حال پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہے، ہماری شادی بہت اچھے سے ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے خوش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں