جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کترینہ کیف کی شادی: تقریبات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی سے متعلق مختلف خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دونوں کورٹ میرج کریں گے یا پھر اومیکرون کی وجہ سے شادی شایان شان طریقے سے نہیں منائی جاسکے گی لیکن اب اداکارہ کی شادی کی تقریبات کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، کترینہ کیف کی مہندی، ڈھولکی اور شادی سے پہلے کی تقریبات کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے راجستھان کے سکس سینس فورٹ میں شروع ہوں گی۔

یہ پڑھیں: کترینہ کیف کی شادی کا منفرد دعوت نامہ

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مہندی کی تھیم سونے، خاکستری ہوگی، سنگیت کا تھیم بلنگ ہوگا جبکہ کترینہ، وکی اور بالی ووڈ کے کئی ستارے ان کے سنگیت میں پرفارم کریں گے۔ شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیسٹل شربت تھیم ہے۔

کئی اطلاعات تھیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی کورٹ میرج روایتی شادی سے پہلے ہوگی اور راجستھان میں شاندار شادی سے پہلے ہی قانونی طور پر شادی کر لی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وکی کوشل و کترینہ کیف کی شادی کیسے ہوگی؟ تفصیلات منظر عام پر

جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایا وکی اورکترینہ رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے رجسٹرار کو اداکار کے جوہو گھر بلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور توقع ہے کہ دونوں خاندان اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔

ان کے پاس تین گواہ بھی موجود ہوں گے، وکی اور کترینہ کی شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت رجسٹر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا گزشتہ ماہ سے یہ دعویٰ کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی دسمبر کی 9 تاریخ کو ہوگی لیکن تاحال کترینہ اور وکی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں