بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی سرکلر ریلوے کی آزمائشی ٹرین حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی  : شہر قائد میں چلنے والی سرکلر ریلوے کی آزمائشی ٹرین شیرشاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برسوں بعد کراچی میں بسنے والوں کےلیے دوبارہ بحال کی جانے والی سرکلر ریلوے کی آزمائشی ٹرین ہی حادثے سے دوچار ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کو شیرشاہ کے قریب پٹری تبدیل کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا، ٹرین میں متعلقہ افسران اور ٹیکنیکل عملہ موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق آزمائشی ٹرین کو حادثہ انجن اور بوگی کو پیش آیا تاہم کوئی حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے کو مکمل بحال کرنے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے سینئر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات جان سکیں اور نوعیت کا اندازہ لگاسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں