کے ڈی اے کا ڈائریکٹر لینڈ اپنی کرسی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے ڈائریکٹر لینڈ شمس الحق صدیقی کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 1 ہزار گز کا رفاعی پلاٹ محکمہ کسٹمز کو الاٹ کیا گیا سیکٹر 30 کورنگی میں واقع پلاٹ پارک اور کھیل کے میدان کے لئے مختص تھا۔
کے ڈی اے کے لے آئوٹ پلان میں بھی مذکورہ پلاٹ پارک یا کھیل کے میدان کے لئے رکھا گیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ کی سی پی نمبر ڈی 7057 میں شمس صدیقی نے عدالت میں جھوٹا بیان داخل کرایا مذکورہ پلاٹ کے کاغذات میں ہیر پھیر کر کے ڈائریکٹر لینڈ نے عدالت کو گمراہ بھی کیا۔
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف علی میمن نے شمس صدیقی کو شوکاز جاری کرتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔