اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکڑک کی جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، کے الیکڑک نے 4.84 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
کے ای حکام نے کہا کے الیکڑک نے جنوری میں نیشنل گرڈ سے سے 1170 میگاواٹ بجلی لی ہے، سی پی پی اے سے زیادہ بجلی لینا بجلی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔
ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ نے کہا کے ای کی سالانہ بنیادوں پر گروتھ میں 8 فیصد کمی اور ماہانہ بنیادوں پر 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔
کے ای نے آئی پی پیز اور این ٹی ڈی سے 96 فیصد بجلی لی اور اپنے وسائل سے کے الیکڑک نے چار فیصد بجلی پیدا کی ، کے ای کو این ٹی ڈی سی سے ہی ساری بجلی لینے میں کونسی چیز روک رہی ہے جبکہ نیٹ میٹرنگ اور انڈسٹری کی کھپت میں کمی سے بجلی کی کھپت کم ہورہی ہے۔
نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی اور فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی .
خیال رہے الیکٹرک نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں4روپے84پیسےفی یونٹ کمی مانگی ہے اور من وعن منظوری سے صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ50 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔