تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

فلم میں ہر لفظ بولنے پر ایک کروڑ روپے سے زائد کمانے والا اداکار

ہالی وڈ اسٹار کیانو ریوز ایک بار پھر جان وک کی شکل میں واپس لوٹے ہیں جس کا مداحوں کو کافی انتظار بھی تھا۔

لیکن آج آپ کو کیانو ریوز کے بارے میں ایک حیران کن معلومات دیں گے جس کا یقیناً آپ کو نہیں پتا ہوگا۔

کیا آپ کو اس بات کا علم ہے کہ 169 منٹ طویل فلم جان وک 4 میں ہالی وڈ کے اس اداکار نے صرف 380 الفاظ ہی بولے تھے؟

جی ہاں وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق کیانو ریوز نے جان وک سیریز کی پہلی فلم میں 484 الفاظ بولے تھے اور پھر ہر فلم کے ساتھ ان کی تعداد کم ہوتی گئی۔

اس فلم میں ان کا طویل ترین ڈائیلاگ ‘You and I left a good life behind a long time ago, my friend’ تھا۔

مگر اہم بات یہ ہے کہ ہر لفظ کے بدلے میں اداکار کیانو ریوز کو 39 ہزار 473 ڈالرز (ایک کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ ملا، اس فلم میں کام کرنے کے لیے انہیں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز (4 ارب 25 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ ادا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے طویل ترین ڈائیلاگ کو بولنے پر انہوں نے 5 لاکھ 52 ہزار 622 ڈالرز کمائے، فلم میں کیانو ریوز کے 27 فیصد ڈائیلاگز ایک لفظ جیسے تھینکس، اوہ، رائٹ اور واٹ پر مشتمل تھے۔

Comments

- Advertisement -