تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرونا ویکسین: سائنس دان نے دنیا کو یقین دہانی کروا دی

لندن : کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے برطانوی پروفیسر نے کہا ہے کہ ویکسین تیار کرنے والے اداروں کو اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ اس کی قیمت بہت کم رکھی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر آکسفورڈ جینر انسٹیٹیوٹ پروفیسر اینڈرائن ہل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوویڈ 19 کی ویکسین تیار کرنے کی کوششو‌ں کے ساتھ اس کو ترجیح دے رہے ہیں کہ ویکسین کی قیمت بہت مناسب ہو۔

پروفیسر اینڈرائن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین بس ایک ٹیکہ ہے اور یہ انتہائی مناسب قیمت پر فروخت ہوگا، اس ویکسین کو ہر اس جگہ پہنچانا ہے جہاں کرونا وائرس نے لوگوں کو اپنا شکار بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیڈوکسل نوول 19 کے نام سے موسوم ویکسین مہلک کرونا وائرس سے تحفظ فراہم کرے گی۔

برطانوی پروفیسر نے کہا کہ چھ بندروں پر کیے گئے تجربات اور تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ کچھ جانوروں نے محض 14 دنوں میں ہی وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کرلی تھیں جبکہ کچھ میں 28 دنوں میں اینٹی باڈیز ظاہر ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب بندر کرونا وائرس کا شکار ہوئے تو اس ویکسین نے کرونا وائرس کو پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے سے روکا اور مزید وائرس بھی پیدا نہیں‌ ہوئے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی ویکسین جو لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاسکتی ہے اور وبائی مرض کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے لیکن اس کی تیاری ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

ہل کا کہنا تھا کہ ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ بہت جلد ایک ایسی ویکسین تیار کی جائے جس کی قیمت انتہائی مناسب ہو اور لوگ اسے آسانی سے حاصل کرسکیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک 45 لاکھ سے زائد افراد مہلک ترین کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -