ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیرا نائٹلی اور جیمز بانڈ فلموں کے مشہور اداکار ڈینیئل کریگ اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں بھیج رہے ہیں۔
ڈیلی میل کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈینیئل کریگ اور کیرا نائٹلی مبینہ طور پر اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں بھیجتے ہیں، 2005 کی فلم دی جیکٹ میں ایک ساتھ نظر آنے والی یہ جوڑی دوبارہ مل گئی ہے کیونکہ ان کے بچے ایک ہی اسکول میں جاتے ہیں۔
کیرا نائٹلی اور ان کے شوہر جیمز رائٹن کے دو بچے ایڈی اور ڈیلاہ ہیں، یہ جوڑا مئی 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔
دوسری طرف، ڈینیئل بھی دو بچوں کے باپ ہیں، ایک کا نام ایلا لاؤڈن، جس کی ماں فیونا ہیں جبکہ دوسرے بچے کا نام گریس ہے جو ان کی موجودہ بیوی ریچل ویز سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں اداکار اپنے بچوں کی تعلیم کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں، ذرائع نے بتایا کہ کیرا اور جیمز اپنے بچوں کے اسکول کی پڑھائی کے حوالے سے اکثر معلومات لیتے ہیں۔