تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ماڈل کینڈل جینر نے تاریخ بدل دی

لندن :کینڈل جینردنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل بن گئیں، کینڈل نے15 سال بعد گیسلے بنڈچن سے اعزاز چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے فوربز کی ماڈلنگ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈلز کی نئی فہرست سامنے آگئی، جس میں خوبصورت ، نازک اندام اور فیشن ایبل بائیس سالہ ماڈل کینڈل جینر نے تاریخ بدل دی۔

پندرہ سال بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل بن گئیں اور نمبرون پوزیشن کا ٹائٹل گیسلے بنڈچن سے چھین لیا۔

کینڈل جینر نے اس سال بائیس ملین ڈالرز کے معاوضہ لیا ، جس میں فیشن شوز کے علاوہ ٹی وی ریئلٹی شو ملبوسات اور سوشل میڈیا پروموشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پرکینڈل کے مداحوں کی تعداد چوراسی ملین تک پہنچ گئی۔

گیسلے بنڈچن

اس بار 2012 سے مسلسل زیادہ معاوضہ لینے والی گیسلے بنڈچن کی ڈیمانڈ سترہ ملین ڈالر تک پوری ہوسکی اورسینتیس سالہ ماڈل دوسرے نمبر پر آگئیں۔

کریسی ٹیگن

کریسی ٹیگن کو پہلی بار زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈلز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، وہ 13.5 ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔

ایڈریانہ لیما

برازیلین ماڈل ایڈریانہ لیما رواں برس 10.5 ملین کما کر چوتھے نمبر پر ہے۔

گیگی ہدید اور روزی ہنٹگٹن

گیگی ہدید اور روزی ہنٹگٹن فہرست میں 5 وین نمبر رہی ، دونوں ماڈلز نے رواں سال 9.5 ملین ڈالر کمائے۔

کارلی کلوس

امریکی ماڈل اور کمپیوٹر پروگرامر کارلی کلوس اس سال 9 ملین ڈالر کما کر چھٹے نمبر پر رہی۔

لیو وین

فہرست میں 7 ویں نمبر پر فائز چینی ماڈل  لیو وین کی آمدنی 6 ملین ڈالرز رہی۔

بیلا حدید

اس فہرست پہلی مرتبہ دونوں حدید بہنوں کو شامل کیا گیا ہے ، بیلا ٖحدید اس درجہ بندی میں سب سے کم عمر ماڈل ہیں ، بیلا رواں سال 6 ملین ڈالرز کما کر 7 ویں نمبر پر ہے۔

ایشلے گراہم

اب کی بارآئی پلس سائز ماڈل بھی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل ہوئیں، ایشلے گراہم ساڑھے پانچ ملین ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر پرہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -