17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مذہبی رہنما کی فاقہ کشی کی ہدایت پر 300 سے زائد پیروکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نیروبی: کینیا کے جنگل میں مذہبی رہنما کی فاقہ کشی کی ترغیب پر عمل کرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 300 سے متجاوزکرگئی۔

برطانوی جریدے دی گارڈین مشرقی کینیا میں خودساختہ ’گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ‘ وابستہ فرقہ تادم مرگ لوگوں کو فاقہ کشی کی ترغیب دے رہا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے مبینہ طور پر کئی افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق پال مکینزی نے اپنے پیروکاروں کو خود اور اپنے بچوں کو بھوکا مرنے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ دنیا کے خاتمے سے پہلے جنت میں جا سکیں۔

- Advertisement -

 ملک کے جنوب مشرق میں شکاہولا جنگل میں اجتماعی قبروں سے مزید  19 لاشیں نکالے جانے کے بعد اب کل تعداد 303 ہوگئی ہے جبکہ 600 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

سیکورٹی حکام نے مزید لاشوں کی خدشے کے تحت تلاشی کیلئے وسیع پیمانے پر علاقے کا احاطہ کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں