اشتہار

ارشد شریف کا قتل : کینین صحافی کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینیا : کینین صحافی علییود کیبی کا کہنا ہے کہ گاڑی پرگولیوں کی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ ہدف مقتول ارشد شریف تھے۔

تفصیلات کے مطابق کینین صحافی علییود کیبی نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی موت کے حوالے سے بیان میں کہا کہ گاڑی پرگولیوں کی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ ہدف مقتول تھے۔

علییود کیبی نے بتایا پولیس رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق دس بجے ہوئی۔

- Advertisement -

کینین صحافی کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے راستے میں روکاوٹیں تھیں، اور و ہ رکے نہیں اور پولیس رپورٹ کے مطابق گاڑی کی بائیں جانب دو گولیاں لگیں جس طرف مقتول بیٹھے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مطابق جس گاڑی میں ارشد شریف سوار تھے اس کا اور چوری شدہ گاڑی کا نمبر مختلف تھا۔

یاد رہے اس سے قبل سینئرصحافی اور اینکر ارشد شریف کی شہادت پر کینیا کے میڈیا نے بھی پولیس کارروائی پر سوالات اٹھا دیئے تھے۔

سٹیزن ٹی وی کینیا نے واقعہ رپورٹ کرتے ہوئے کہا تھا ارشد شریف کے واقعے میں پولیس کے موقف نے دنیا کوالجھا کر رکھ دیا ہے، جس کی وضاحت انتہائی ضروری ہے۔۔۔

کینین میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس کےابتدائی بیانات میں تضادات ہے ، کیا پولیس نے ارشدشریف کی گاڑی کو روکنےکی کوشش کی تھی؟ اور جب کار سوار افراد نے فائرنگ نہیں کی تو پھر پولیس نے کیوں فائرنگ کی؟

میڈیا نے سوال اٹھایا کہ پولیس نے کار کے ٹائر پر فائر کے بجائے اس میں سوار افراد کو کیوں نشانہ بنایا؟ کیا گاڑی میں سوار افراد نے پولیس کے اشارے کو نظر انداز کیا تھا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں