اشتہار

کینیا جانے والوں کو اب کسی ویزے کی ضرورت نہیں!

اشتہار

حیرت انگیز

اب کینیا جانے کے خواہشمند افراد کو مزید کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صدر نے غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے گزشتہ دنوں اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر سے کینیا آنے والے افراد کو جنوری سے کسی ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

روٹو نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام سیاحوں کو ویزہ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہ ہو۔ اس کے بجائے انھیں پہلے سے الیکٹرانک سفری اجازت مل جائے گی۔

- Advertisement -

صدر کا نیروبی میں آزادی کے 60 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب دنیا کے کسی بھی کونے سے کسی بھی فرد کو کینیا آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں رہے گی۔

روٹو طویل عرصے سے اس بات کی وکالت کرتے نظر آئے ہیں کہ افریقی براعظم میں ویزا فری سفر سہولت مہیا کی جائے۔

کانگو میں اکتوبر میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ افریقی ممالک کے لوگوں کو 2023 کے آخر تک کینیا جانے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ سیاحت کی صنعت کینیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یہاں سیاح بحر ہند کے ساحل سمندر پر اپنی تعطیلات گزارنے اور وائلڈ لائف سفاری کا نظارہ کرنے آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں