تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ہوشیار! بھنگ کی روٹیاں اور بسکٹس برآمد

نیروبی : کینین پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے حیران کن طور پر بھنگ کے آٹے سے بنی ہوئی چپاتیاں برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد ممالک میں طبی بنیادوں پر منشیات کے استعمال کی اجازت جبکہ بیشتر ممالک منشیات کے استعمال کو قانونی کروانے کےلیے جدوجہد کررہے ہیں تاہم کینیا میں منشیات پر تاحال پابندی عائد ہے۔

کینین پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں بھنگ کے آٹے سے بنی چپاتیاں اور بسٹکس برآمد کیے ہیں، جس نے حکام کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

کینیا میں بھنگ کا استعمال غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود بھنگ نوجوانوں میں کافی مقبول ہوتی جارہی ہے۔

کینیا کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ نے بل پیش کیا تھا جس میں بھنگ کو قانونی کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور اس بل میں بھنگ کے طبی فوائد بھی بتائے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متعدد ممالک میں منشیات کا استعمال قانونی ہے اور طبی بنیادوں پر بھنگ اور چرس استعمال کرنے کی اجازت ہے جبکہ امریکا کی مخصوص ریاستوں میں آپریشن کے دوران اینستھیسیا کےلیے منشیات کا استعمال جائز ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سپر پاور سمجھے جانے والے ممالک کے کچھ حصّوں میں منشیات کا آزادانہ استعمال معمول ہے۔

ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی حدود میں سنہری منشیات کی فروخت میں 420 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -