ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

بھارت میں نابالغ لڑکی 5 سال تک 64 ملزمان کے ہاتھوں عصمت دری کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ 64 ملزمان اسے 5 سال تک عصمت دری کا نشانہ بناتے رہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پٹھانمتھیٹا پولیس نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا، لڑکی نے ایک کونسلنگ سیشن کے دوران انکشاف کیا تھا۔

یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب مہیلا سماکیہ نامی ایک فلاحی ادارے کے ارکان اپنے معمول کے فیلڈ وزٹ کے طور پر لڑکی کے گھر پہنچے۔ لڑکی کے انکشاف کے بعد این جی او نے پٹھانمتھیٹا ضلع کی چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو اس بارے میں اطلاع دی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نوجوان لڑکی 9 ملزمان کے ہاتھوں اجتماعی عصمت دری کا شکار

سی ڈبلیو سی نے جب متاثرہ لڑکی کی کونسلنگ کی تو وہ ماہر نفسیات کے سامنے کھل کر اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کا ذکر کرنے لگی۔

کونسلنگ سیشن کے دوران اس نے دعویٰ کیا کہ پڑوسی نے جنسی زیادتی اُس وقت شروع ہوئی جب وہ صرف 13 سال کی تھی۔

اس نے اسکول میں کھیلوں کی سرگرم کے دوران تربیتی سیشن میں بھی جنسی زیادتی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کی وجہ سے شدید صدمے میں ہے۔

پولیس اب تک 10 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

سی ڈبلیو سی کے ضلعی چیئرپرسن این راجیو نے اپنے بیان میں کہا کہ کمیٹی لڑکی کو ضروری دیکھ بھال اور تحفظ فراہم کرے گی۔

این راجیو نے کہا کہ معاملہ انتہائی سنگین ہے، لڑکی کے ساتھ اُس وقت سے جنسی زیادتی کی گئی جب وہ تقریباً 5 سال کی عمر میں 8ویں جماعت میں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں میں دلچسپی لیتی تھی اور عوامی مقامات پر بھی اس کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں