ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

آسٹریلیا کی شکست پر پیٹرسن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کی شکست پر سابق انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں میں آسٹریلیا کی شکست پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹم پین روی چندر ایشون کو گابا اسٹیڈیم میں شکست کا کہہ رہے ہیں البتہ آسٹریلوی ٹیم کو ہی 33 سال بعد گابا کے میدان میں شکست کی ہزیمت سہنا پڑی۔

- Advertisement -

کیون پیٹرسن کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بھارتی بیٹسمین رشب پنتھ کے ہاتھوں آسٹریلوی بولرز کی دھلائی بھی دکھائی گئی ہے۔

ویڈیو میں آخر میں مزاحیہ انداز میں ایک تابوت پر آسٹریلوی ٹیم کا لوگو دکھایا گیا ہے۔

پیٹرسن نے ویڈیو ایک گھنٹے قبل شیئر کی جسے پانچ لاکھ کے قریب ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان آسٹریلیا کو برسبین ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی۔

برسبین ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز دو ایک سے اپنی نام کی، بھارت نے برسبین ٹیسٹ میں پہلی بار کینگروز کے خلاف فتح حاصل کی ہے جبکہ 33 سال بعد آسٹریلیا کو برسبین میں شکست ہوئی۔

بھارتی کھلاڑی رشب پنتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز قرار پائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں