کراچی : بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے مکان سے موٹر سائیکلوں کے 142 چیسز ایک انجن برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے سرجانی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے اہم کارندے آصف گرفتار کرلیا
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ کارروائی یوسف گوٹھ کچی آبادی میں واقع مکان پرکی گئی ، مکان سے موٹر سائیکلوں کے 142 چیسز ایک انجن برآمد ہوا۔
طارق الٰہی مستوئی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں کے75 ٹینک ،16 سیٹیں، 38 ہینڈل سمیت درجنوں کی تعداد موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد ہوئے۔
متعدد چیسز کے نمبر ٹیمپرڈ کیےگئے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔
یاد رہے کراچی میں سکھن پولیس کی خفیہ اطلاع پر ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں، ملزمان مختلف علاقوں سےموٹرسائیکل چوری کرکےسندھ کےعلاقوں میں فروخت کرتے تھے۔