The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف کے اہم رہنما مستعفی ہوگئے

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے اہم ترین رہنما مبین احمد جتوئی مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں مبین جتوئی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں، مرکزی قیادت کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی کا اہم عہدہ چھوڑ دیا۔

مبین جتوئی نے پی ٹی آئی نارتھ ریجن کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیا، وہ شاہ محمود قریشی کے بھی قریبی لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ مبین جتوئی نے استعفیٰ پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر کو ارسال کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شفقت انڑ پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

دوسری جانب ذرایع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ وپی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کا بھی پارٹی سے علیحدگی پر غور جاری ہے۔ لیاقت جتوئی پی ٹی آئی قیادت کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کرچکے ہیں۔

اسدعمر کے دورہ حیدرآباد میں بھی جتوئی برادران موجود نہیں تھے۔ تاہم لیاقت جتوئی نے پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان ابھی نہیں کیا، یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ قیادت انہیں منا لے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں